06:14 , 20 اپریل 2026
Watch Live

دو سال میں پاکستان کا قرضہ 15 ہزار ارب سے زائد بڑھ گیا

دو سال میں پاکستان کا قرضہ 15 ہزار ارب سے زائد بڑھ گیا

اسلام آباد: موجودہ حکومت کے پہلے دو سالوں میں لیے گئے قرضوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق وفاقی قرضے تاریخی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق مارچ 2024 سے فروری 2026 کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 15 ہزار 72 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو ملکی مالیاتی تاریخ میں ایک بڑا اضافہ تصور کیا جا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں قرضوں میں روزانہ اوسطاً تقریباً 21 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو معیشت پر بڑھتے ہوئے بوجھ کی نشاندہی کرتا ہے۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق دو سال کے دوران مقامی قرضوں میں 14 ہزار 4 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں میں 1 ہزار 68 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ان اضافوں کے بعد فروری 2026 تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے بڑھ کر 79 ہزار 882 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، جو مالیاتی پالیسی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ نگران حکومت کے آخری مہینے فروری 2024 تک وفاقی قرضوں کا حجم 64 ہزار 810 ارب روپے تھا، جس کے بعد موجودہ حکومت کے دور میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION